وہسل بلوئنگ پالیسی

تعارف

  1. Joblio انکارپوریشن ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کاروبار کرنے کا پابند ہے اور کوشش کرتا ہے کہ کمپنی میں اعلی ترین اخلاقی معیارات کی پابندی کی جا سکے۔
  2. ملازمین اور عملے سے بھی ان بلند معیارات پر پورا اترنے کی توقع کی جاتی ہے۔ تاہم، کوئی بھی تنظیم کامل نہیں ہو سکتی ہے اور قوانین کی خلاف ورزیاں ہوسکتی ہیں۔ ہم ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور کسی بھی بےضابطگی کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
  3. اسی تناظر میں، ہم تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ کمپنی کے اندر کسی بھی طرح کی بدعنوانی کو کسی بھی طرح کی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر منظر عام پر لائیں۔
  4. Joblio بدعنوانی کے تمام تر خدشات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور ایسے خدشات کو کمپنی کی پالیسی کے مطابق منظر عام پر لانے والے افراد کی حفاظت کرتا ہے۔
  5. یہ پالیسی کسی معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔ Joblio انکارپوریشن بغیر کسی بھی نوٹس کے اس پالیسی کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

بدعنوانی کے خدشات کون اجاگر کر سکتا ہے؟

  1. اس پالیسی کا اطلاق تمام حالیہ یا سابقہ ملازمین، محنت کار، افسران، کنسلٹنٹس، اور Joblio انکارپوریشن کے ایجنٹوں پر ہوتا ہے۔
  2. کوئی بھی فرد،اس ملازمت کی مدت سے قطع نظر، اس پالیسی کے تحت انکشاف کرسکتا ہے۔

اس پالیسی کو کب استعمال کیا جائے

  1. This policy should be used to report any concerns of wrongdoing in relation to our company?s activities where you have information which you reasonably believe shows one or more of the following:
    1. اکسی قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے، کیا جارہا ہے، یا اس کا ارتکاب ممکن ہے۔
    2. کمپنی کا کوئی فرد اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پوری نہیں کر پا رہا ہے یا ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔
    3. انصاف کے کے تقاضوں کو پامال کیا گیا ہے، یا ایسا کیئے جانے کے امکان نظر آ رہے ہیں۔
    4. کسی فرد کی صحت یا جان خطرے میں ہے، خطرے میں پڑ رہی ہے یا خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔
    5. مذکورہ بالا بدانتظامیوں میں سے کوئی بھی، جان بوجھ کر چھپایا گیا ہے، چھپایا جا رہا ہے یا چھپائے جانے کا امکان ہے۔
  2. آپ کو حدالامکان یقین ہو کہ اس بد انتظامی کا انکشاف عوامی مفاد میں کیا جارہا ہے۔
  3. آپ کے پاس ایسی بدانتظامی کے بارے میں محض ایک رائے یا احساس ہونے کی بجائے ایسی معلومات ہونی چاہئیں جو جرم کی نشاندہی کرتی ہوں۔

وہ انکشافات جو اس پالیسی کے دائرہ کار میں نہیں ہیں

  1. آپ کو اس پالیسی سے تحفظ نہیں ملے گا اگر آپ انکشاف کرتے ہوئے کسی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں، یا آپ جس معاملے کا انکشاف کررے ہیں وہ قانونی، پیشہ ورانہ استحقاق سے مشروط ہے۔
  2. اگر آپ کی تشویش کا تعلق Joblio انکارپوریشن کےملازم کی حیثیت سے آپ کے ساتھ ناروا سلوک سے ہے تو آپ کو ہمارے ایچ آر کےمحکمہ کے پاس شکایت درج کرانی چاہیئے، جب تک کہ آپ معقول حد تک یہ یقین نہ ہو کہ یہ معاملہ عوامی مفاد میں ہے۔
  3. If you wish to raise a concern of wrongdoing in relation to a hirer?s activities you need to raise the concern directly with the hirer.
  4. دیگر خدشات جن کا تعلق ہماری خدمات سے ہے، جن کا براہ راست اس پالیسی سے متعلق نہیں ہیں، کو ہماری شکایات کی پالیسی کے مطابق اٹھایا جانا چاہئے۔وئے اٹھایا جانا چاہئے۔

خدشات کو سامنے کیسے لایا جائے

  1. اگر آپ کو اس پالیسی میں شامل بدعنوانی یا بدانتظامی کے بارے میں کوئی خدشات ہیں تو آپ کو فورا اپنے فوری بالا افسر سے بات کرنی چاہئے۔
  2. اگر آپ نے کوئی انکشاف کیا ہے اور پھر بھی تشویش کا شکار ہیں، یا معاملہ اتنا سنگین ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے فوری برترافسر سے اس پر بات نہیں کرسکتے، تو آپ کو معاملہ بالا انتظامیہ تک پہنچانا چاہیئے۔
  3. کسی تشویش کا انکشاف ٹیلیفون کے ذریعہ، ذاتی طور پر یا تحریری طور پر (بشمول ای میل کے ذریعہ) کیا جاسکتا ہے۔ تاہم، بہتر یہی ہے کہ انکشاف تحریری طور پر کیا جائے تاکہ آپ کی تشویش کا صحیح ریکارڈ رکھا جا سکے۔
  4. آپ سے توقع نہیں کی جاتی ہے کہ آپ اپنی تشویش کو معقول شک سے بڑھ کر ثابت کریں گے یا اس کا کوئی ثبوت فراہم کریں، تاہم، آپ کو کم از کم درج ذیل معلومات فراہم کرنی ہوگی۔
    1. تشویش کی نوعیت؛
    2. آپ کیوں اسےسچ مانتے ہیں؛
    3. تشویش کا پس منظر اور مختصر تاریخ؛
    4. جہاں ممکن ہو متعلقہ تارخیں؛
  5. آپ اپنی شناخت ظاہر کیئے بغیر بھی کوئی خدشہ اجاگر کر سکتے ہیں۔ تاہم،گمنام رہنے کی صورت میں، آپ کے موقف کا دفاع کرنا یا تحقیقات کے نتائج آپ تک پہنچانا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
  6. اس پالیسی کے تحت باضابطہ طور کوئی بدعنوانی کا خدشہ منظر عام پر لانے سے پہلے اپنے کسی ساتھی سے اس تشویش پر تبادلہ خیال بھی کرسکتے ہیں۔ آپ اکیلے یا کسی ساتھی کے ساتھ اس پالیسی کے تحت بدعنوانیکی رپورٹ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ تاہم، باضابطہ رپورٹ کے بعد رازداری رکھنا تمام فریقوں کے مفاد میں بہتر ہے۔

ہم اس پالیسی کے تحت کیئے جانے والے انکشافات کا جواب کس طرح دیتے ہیں

  1. ہم اس پالیسی کے مطابق اٹھائے جانے والے تمام انکشافات کو معروضی طور پر، مستقل مزاجی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حل کرنے کو یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہیں۔
  2. آپ کے انکشافات پر تبادلہ خیال کے لئے ہم جلد از جلد اجلاس بلائیں گے (اگر گمنام انکشاف ہو تو ایسا نہیں کیا جائے گا)۔ اجلاس معاملے کا پس منظر اور حقائق کو قائم کرنے میں اور تحقیقات کی سمت کے تعین مدد فراہم کرے گا۔
  3. آپ اپنے کسی ساتھی کو اجلاس میں لا سکتے ہیں، تاہم آپ کے ساتھی کو اس معاملے اور تفتیش کی رازداری قائم رکھنی ہو گی۔
  4. اس پالیسی کے مطابق اٹھائے گئے تمام خدشات کو درج کرکے ہمارے ڈیٹا بیس میں شامل کیئے جائیں گے۔
  5. اجلاس کے بعد، پہلے معاملے کی اندرونی تحقیقات ہوں گی، اور اگر ضرورت پڑنے تو معاملے کی باضابطہ تفتیش شروع کی جائے گی۔
  6. آپ کے انکشاف پر شروع ہونے والی تحقیقات کی پیشرفت اور تکمیل کے بارے میں ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
  7. اگر معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں انضباطی یا قانونی کارروائی تجویز ہوتی ہیں تو اس بدعنوانی کے سدباب کے لئے آپ کو گواہ کی صورت میں پیش ہونا پڑے گا۔

رازداری

  1. اس پالیسی کے تحت کیئے جانے تمام اکشافات کو خفیہ سمجھا جائے گا۔ قانون کی ضرورت کے سوا، ہم کسی فرد کی شناخت ان کی اجازت کے بغیر دیگر عملے یا کسی تیسری پارٹی کو نہیں بتائیں گے۔

اپنی خدشات کو کمپنی کے باہر لے جانا

  1. اس پالیسی کا مقصد تمام ملازمین کو داخلی طور پر ان کا کے خدشات کا تصفیہ کرنے کا موقع دیتے ہوئے ان کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔ غیر معمولی صورتحال کو چھوڑ کر، ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے انکشافات کو داخلی طور پر حل کرنا مناسب ترین عمل ہوتا ہے۔
  2. اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی تشویش کاحل اندرونی طور پر ممکن نہیں ہے اور آپ معقول طور پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی معلومات درست ہیں اور عوامی مفاد میں ہیں، تو قانون آپ کو کمپنی سے باہر منظور شدہ افسران کے سامنے ایسے معاملے کو لے جانے کی اجازت دیتا ہے۔ کمپنی سے باہر جن اداروں اور افسران تک مشتبہ بدعنوانی کا معاملہ لے جا سکتے ہیں، ان کی لسٹ برطانوی حکومت کی ویب سائٹ GOV.UK پر دستیاب ہے: https://www.gov.uk/government/uploads/system/uploads/attachment_data/file/510962/BIS-16-79-blowing the-whistle-to-a-prescribed-person.pdf.

خدشات منظر عام پر لانے والوں کی حفاظت اور معاونت

  1. اس پالیسی کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ تمام ملازمین آزادانہ طور پر اپنے خدشات آگے لاتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔
  2. Joblio انکارپوریشن اس پالیسی کے تحت ایمانداری سے خدشات سامنے لانے والے ملازمین کی حمایت و معاونت کا عزم رکھتا ہے۔
  3. کسی بھی فرد کو نیک نیتی سے کسی بدعنوانی کا خدشہ سامنے لانے کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔
  4. Joblio انکارپوریشن کام کی جگہ پر راز افشا کرنے والے افراد کی کسی بھی طرح کی ہراسانی برداشت نہیں کرے گی۔ کوئی بھی شخص ایسے افراد کو نہ دھمکائیں گے اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کرسکتا ہے۔
  5. اپنے ملازمین کی حفاظت اور اپنے کاروبار کی سالمیت کے لئے، ایسے افراد جو بدنیتی یا ذاتی مفادات کے بنا پر جھوٹے انکشافات اٹھائیں ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔