جدید غلامی کا بیان

یہ بیان جدید غلامی ایکٹ (2015) کے سیکشن 54 کے تحت وضع کردہ قانونی تقاضے کے تحت Joblio انکارپوریشن نے دیا ہے ۔ ایک ترقی یافتہ معاشرے کی حیثیت سے، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے لئے ہجرت کو مثبت اور بااختیار بنائیں جو اپنے زندگیاں چھوڑ کر ہمارے ممالک میں آکر ہماری معیشت کو بہتر بناتے ہیں

Joblio ایک ایسی ٹکنالوجی کمپنی ہے جو عالمی سطح پر اہلکاروں کی بھرتی کے عمل کو جدید تر کررہی ہے۔ ہم ایجنٹوں کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے اور تارکین وطن مزدوروں کو دھوکہ دہی اور بدسلوکی سے بچانے کے لئے نئی ٹکنالوجیوں کے ذریعہ کارکنوں کی بین الاقوامی بھرتی کرنے کے طریقے کو تبدیل کر رہے ہیں۔ ہمارا مشن اخلاقیات کو ایک ایسی صنعت میں لانا ہے جو بہت زیادہ عرصے سے دھوکہ دہی، بدسلوکی، اور ناقص تدبیروں سے دوچار ہے۔

خلاصہ

Joblio جدید دور کی غلامی میں، براہ راست یا بلاواسطہ، حصہ لینے سے گریز کرتا ہے اور یہ اپنی ذمہ داری اور اخلاقی ذمہ داری کے لئے کوشاں ہے۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاتے ہیں کہ جدید دور کی غلامی ہماری کمپنی یا کسی بھی کمپنی میں موجود نہ ہو ہے جس میں ہم شراکت دار، یا کسی اور طریقے سے شامل ہیں۔

پالیسیاں

Joblio کے پاس پالیسیوں کا ایک واضح مجموعہ ہے جو ہمارے ملازمین کو جدید غلامی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے خطرے کی شناخت اور ان کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ضابطہ اخلاق
  • Joblio یہ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ تمام ملازمین، مؤکل، سفیر اور دیگر خدمات مہیا کرنے والے اپنے آپ کو اخلاقی طرز عمل کے اعلی ترین معیار کے مطابق چلائیں ۔ ہمارےعظم کو اس ضابطہ اخلاق کی بنیاد پہ برقرار رکھا گیا ہے جو ہمارے اصولوں اور طریقہ کار کوضع کرتا ہے جس سے ہمارے کاروبار کو ایمانداری، زمہ داری اور محفوظ طریقے سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
  • Joblio میں تین بنیادی عقائد ہماری کارپوریٹ اقدار کے لئے بنیاد ہیں لوگ،مقصد اور جذبہ ان بنیادی اقدار کے کے ذریعے ہمارا ضابط اخلاق اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم سب لوگوں کے حقوق اور تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔
  • Joblio تمام ملازمین کو ضابطہ اخلاق پر سالانہ بنیادوں پر تربیت دیتا ہے۔
انفرادی حقوق
  • Joblio کے پاس انفرادی حقوق کی پالیسی ہے جو یہ بات یقینی بناتی ہے کہ ہمارے ملازمین، مؤکلوں، سفیروں، اور خدمات فراہم کرنے والوں کے انسانی حقوق کو محفوظ اور برقرار رکھا جاسکے۔
  • ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم بچوں، یا جبری مشقت کے لئے ملازمت نہیں دیتے اور نہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے شراکت دار اور خدمات فراہم کرنے والے بھی ایسا کوئی عمل کریں
وسل بلوئنگ
  • Joblio کی ویسل بلوئنگ پالیسی ان ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کو رہنمائی فراہم کرتی ہے جو ہمارے کاروبار یا ہمارے شراکت داروں کے کاروبار میں کسی بھی جدید دور کی غلامی سے باخبر ہوں تاکہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دیں اور مناسب اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

احتیاطی تدابیر

Joblio ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ کسی بھی قسم کی جبری مشقت، یا بچوں سے کام لینے کی روک تھام کو یقینی بنائے ۔ ہم یہ بھی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں کہ ہمارے درخواست دہندگان، شراکت دار اور خدمات فراہم کرنے والے ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔

Joblio پوری دنیا میں صرف لائسنس یافتہ اور رجسٹرڈ کاروباروں کے ساتھ ہی شراکت داری اور معاہدے کرتا ہے۔ ہم اپنے شراکت داروں کی مستقل نگرانی کرتے ہیں تاکہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ وہ قانونی اور ہمارے اخلاقی ضابطوں پر عمل پیرا ہیں۔ ہمارے معاہدوں میں شامل ایک ایسی شق ہے جو شراکت داروں یا خدمات فراہم کرنے والوں کو جدید غلامی میں حصہ لینے سے روکتی ہے۔

خطرے کی تشخیص

Joblio تمام شراکت داروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کی معلومات کی توثیق پر تجزیہ کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہر کاروبار قانونی اور اخلاقی تقاضوں کی بنیا پر چل رہا ہے۔ ہماری توثیق کو منظور کروانے کے لئے، کاروباری اداروں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اپنے ملک کے ساتھ ساتھ Joblio کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے کسی بھی ملک میں کام کر رہےہوں تو وہ تمام مزدور قوانین کے مطابق کام کرتے ہیں ۔

فعالیت کی پیمائش

Joblio میں ہم کئی اقدامات سے یہ یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہماری پالیسییاں جدید غلامی کو ختم کرنے میں موثر ہیں - ان اقدامات میں شامل ہیں:

  • جدید دور کی غلامی سے متعلق ہماری پالیسیوں کا سالانہ جائزہ
  • واقعات کی اطلاح کا طریق کار کی جس کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور جب کسی واقعے کی اطلاع ہوتی ہے۔
  • ہمارے زیر انتظام میزبان اور اصل ملک دونوں میں کسی بھی واقعے کی اطلاع دینا اور ممکنہ خطرے کا جائزہ لینا۔
  • کسی بھی واقعے کے تجزیے کے بعد پالیسیاں اور طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کرنا جب کوئی خطرہ نظر آجائے۔
  • عملے کے ارکان میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب تربیت فراہم کرنا۔

عملے کے لئے تربیتی پروگرام

جیسا کہ اوپر، ضابطہ اخلاق کے حصے میں ذکر ہوا ہے کہ، ہماری ٹیم کے تمام ارکان کو ایک سالانہ تربیت دی جاتی ہے، جس میں جدید دور کی غلامی سے متعلق ہماری ساری پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ہماری پالیسیوں میں کی جانے والی نئی تبدیلیوں یا تجدید کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔
ہم نے جدید غلامی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دہندگی اور ملازموں کی مناسب رہنمائی کے لئے 2021 میں وِسل بلوئنگ پالیسی شامل کی ہے۔ اس کے علاوہ ہماری ساری پالیسیاں اور تربیت ملازمین کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہیں اور اس میں مقامی، قومی، اور بین الاقوامی مزدور قوانین کے مطابق رہنما اصول شامل ہیں۔

Jon
Purizhansky

Joblio انکارپوریشن کا بانی

اوپر کی طرف اسکرول کریں
urUR

Looking for work abroad?

Download our app and apply!