عمومی سوالنامہ

نوکری ڈھونڈنے پر میرا کتنا خرچہ ہوگا؟

Employers: It all depends on your budget!
Employees: Joblio does not charge applicants, it is 100% free.

میں ملازم ہوں اور بیرون ملک کبھی بھی کام نہیں کیا، کیا میں بھی درخواست دے سکتا ہوں؟

بالکل!ہم آپ کو تمام ضروری دستاویزات اور طریقہ کار کی مدد کریں گے۔ مزید، ہم آپ کو آجر، آجر کے کاموں اور روزگار سے متعلق دیگر متعلقہ تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ہم آپ کو میزبان ملک کی ثقافت، جغرافیہ، زبان اور قوانین کے بارے میں سکھائیں گے اور ساتھ ہی میزبان ملک میں آمد کے بعد موافقت اور انضمام میں مدد کریں گے۔ Joblio کے ساتھ، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے- ہم ہر جگہ میں آپکے لئے موجود ہیں۔

Joblio پرکس قسم کی ملازمتیں دستیاب ہیں؟

زیادہ تر کام کرنے والے تارکین وطن زراعت، تعمیرات، انجینئرنگ، خوراک کی تیاری اور دستی مزدوری میں کام کرتے ہیں۔نوکریاں کچھ مہینوں سے لے کر چند سال تک کی ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، دیگر شعبوں میں بھی نوکریاں مل سکتی ہیں۔ ہمارے نمائندوں سے اپنی پسند کی ملازمت کے بارے میں بات کریں، اور وہ آپ کی صحیح سمت میں راہنمائی کرسکیں اور آپ کی نوکری کی تلاش میں مدد بھی کرسکیں۔

آپ میرے لئے نوکری کیسے تلاش کریں گے؟

Joblio آپ کے میزبان ملک میں زراع، تعمیرات، انجینئرنگ سمیت انتہائی ہنر مند پیشے اور دیگر ملازمتوں کا ڈیٹا بیس مرتب رکھتا ہے، جس کی مدد سے آپ کو کچھ مہینوں یا چند سالوں تک کام کرنے اور اپنے میزبان ملک سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ہم ملازمت کے امید واروں کو میزبان ملک میں ممکنہ آجروں سے رابطے کروانے کا کام کرتے ہیں۔ جب آپ کو مذید مدد کی ضرورت ہو تو،ہماری ہاٹ لائن پر عملہ دستیاب ہوتا ہے۔

بہت سی ملازمتوں میں سابقہ تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، لہذا اگر آپ کے پاس پیشہ ورانہ تجربہ نہ ہو تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔اگر آپ کے پاس متعلقہ تجربہ اور مخصوص مہارت ہے تو ایسی ملازمتیں موجود ہیں جو آپ کے تجربے کو مذید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی (مثلا: اجرتی مزدور)۔

مجھے نوکری ملنے میں کتنا وقت لگے گا؟

نوکری کی تلاش دو ہفتوں سے لے کر پورے سال تک بھی لگ سکتا ہے۔تاہم، زیادہ تر لوگ ہماری مدد سے چار ماہ کے اندر اپنی ملازمت ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ Joblio کی موبائل ایپ کا استعمال آپ کی نوکری ملنے کے امکانات بڑھانے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر براؤزنگ کرنے میں وقت کی بچت کراتا ہے اور بروکرز کے ذریعہ آجروں سے رابطہ کرنے میں آپ مدد فراہم کرے گا۔

ویزا اور ورک پرمٹ میں کیا فرق ہے؟

ویزا
ویزا ایک خاص مدت کے لئےمیزبان ملک میں داخل ہونے اور رہنے کی اجازت کا دستاویز۔امیگریشن کے نمائندے کے ذریعہ ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

ورک پرمٹ
آجر / کمپنی کی طرف سے جاری کردہ نوکری کی اجازت کا خط جو آپ کو میزبان ملک میں نامزد کام انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔اس ورک پرمٹ کی مدت عام طور پرویزے سے کم ہوتی ہے، اور ملازمین کو پرمٹ کی میعاد ختم ہونے سے پہلےتجدید کی ضرورت ہوتی ہے۔

ریٹیشن بونس

ملازم

ریٹنشن بونس آپ کی بنیادی تنخواہ میں شامل اضافی معاوضہ ہے جو آپ کی محنت اور آپ کے آجر پر اعتماد کا اعتراف ہے۔

ہر چھ ماہ بعد آپ ریٹنشن بونس حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں، بشرطیکہ اس دوران آپ کمپنی کے ساتھ ملازمت کرتے رہیں۔اس بونس کی رقم کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ آپ کی کارکردگی کس حد تک آجر کے انتظامات کےمطابق رہی ہے۔

آجر

ریٹنشن بونس ملازم کی بنیادی تنخواہ کا اضافی معاوضہ ہے اور یہ ملازمین کے حوصلے، حوصلہ افزائی اور پیداور کو بہتر بنانےکے لئے دیا جاتا ہے۔یہ بونس ملازمین کو مخصوص اہداف تک پہنچنے کی ترغیب دیتے ہیں کیونکہ وہ ملازمین کو محنت اور لگن کے بدلہ دیتے ہیں۔

ایس ایچ آر ایم / گلوبوفورس کے مطابق، 47 فیصد ایچ آر رہنماؤں نے ملازموں کو کمپنی کے ساتھ برقرار رکھنے کو اپنا اولین چیلنج قرار دیا۔دوسری طرف، امریکن انسٹی ٹیوٹ آف سی پی اے کے مطابق 80٪ کم ہنر مند مزدور بنا فوائد کےبڑی تنخواہ کی بجائے فوائد والی کم تنخواہ والی ملازمت پر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ ضروری ہے کہ ملازمین کو اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دینے اور اور زیادہ عرصے تک کمپنی کے ساتھ ملازم رکھنے کے لئے ریٹنشن بونس دیا جانا بہت ضروری ہے، اس طرح کی مراعات ملازمین کو کمپنی چھوڑنے سے بعض رکھتی ہیں۔ اگر ملازموں کی کمپنی چھوڑ کر جانے کی کم شرح کمپنی کو ملازمین کے تبادلے، نئے ملازموں کی تربیت، معاہدوں، اور کام کے طریقہ کار میں بار بار تبدیلی میں لگنے والے وقت اور رقم کی بچت ہوتی ہے۔

Joblio ملازموں کے لئے تنخواہ کے ساتھ ہر 6 ماہ بعد 10 فیصد ریٹنشن بونس تجویز کرتا ہے۔مثال کے طور پر، بونس کا حساب کتاب یوں کیا جائے گا کہ گذشتہ 6 ماہ کے کل تنخواہ کو 10 فیصد سے ضرب دیکر نکالا جائے۔

اوپر کی طرف اسکرول کریں
urUR

Looking for work abroad?

Download our app and apply!